غلام سرور خان

وفاقی وزیر کیجانب سے حکومتی ناکامی کا اعتراف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر نے اپنی ہی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ تین سال میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔ وفاقی کابینہ میں صرف تاجروں اور بزنس مینز کی بات سنی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کی پیداوار میں مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ موسم گندم کو تباہ کررہا ہے۔ میں وفاقی کابینہ میں بیٹھ کر بے بس ہوں اپنے زمیندار کے لئے کچھ کر نہیں سکتا۔ گزشتہ تین سال میں حکومت نے زرعی سیکٹر کو کچھ بھی نہیں دیا ہے جو قابل افسوس ہے۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا مزید کہنا ہے کہ ہم متعدد ممالک سے گندم ایکسپورٹ کررہے ہیں لیکن اپنے زمیندار کو حکومت کچھ دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ میں کابینہ میں ہوں مگر دکھ ہوتا ہے وہاں بھی ہماری بات سنی نہیں جاتی۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ گندم 2400 روپے من پڑ رہی ہے اپنے زمیندار کو 1800 دے رہے ہیں۔ اتنا ظلم اپنے زمیندار کیساتھ نہ کیا جائے۔ سندھ نے جو ریٹ 2 ہزار رکھا وہ حقیقت پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے