روسی ایپ

ٹیلی گرام کی جانب سے نئے سال کی شروعات پر صارفین کو نئے فیچرز کا تحفہ

کراچی (پاک صحافت) ٹیلی گرام نے نئے سال کی شروعات پر اپنے صارفین کو متعدد نئے فیچرز کا تحفہ دے دیا۔  جس میں سے پہلا فیچر میسج ری ایکشن کا ہے، جس کی بدولت استعمال کنندگان ایموجیز کی مدد سے کسی بھی پیغام پر اپنا رد عمل دے سکیں گے۔ یہ فیچر اس سے قبل آئی فون کے آئی میسجز، فیس بک میسنجر اور انسٹا گرام میں شامل کیا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی گرام پیغام میں اینی میٹڈ اور انٹر ایکٹو ایموجیز شامل کرنے والی پہلی میسیجنگ ایپ ہے۔ اس کے علاوہ ٹلی گرام کی جانب سے اسپوئلر فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کی مدد سے استعمال کنندہ ٹائپنگ کے دوران اپنے پیغام کے کسی بھی حصے کو منتخب کرکے نئی’ اسپوئلر‘ سیٹنگ ترتیب دے سکتا ہے۔ اسپوئلر آپشن کو منتخب کرنے سے چیٹ میں سے آپ کا منتخب کردہ حصہ چھپ جائے گا۔

واضح رہے کہ میسج ٹرانسلیشن کا فیچر بھی صارفین کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ میسجنگ ایپلی کیشن  کےلیے ٹرانسلیشن کا فیچر نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ خوش قسمتی سے ٹیلی گرام اس فیچر کو اپنی ایپ میں شامل کرنے والی پہلی میسجنگ ایپ بن گئی ہے۔ اس فیچر کی مدد سے استعمال کنندہ کسی بھی پیغام کا کسی دوسری زبان میں ترجمہ کرسکتا ہے۔ فیچر کو فعال کرنے کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں جاکر ’ زبان ‘ منتخب کریں۔ جب آپ پیغام کو منتخب کریں گے تو متن کے خانے میں نیا ’ ٹرانسلیٹ‘ بٹن شامل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے