مریم اورنگزیب

سارے کرپٹ افراد عمران خان کیساتھ ہیں۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس وقت سارے کرپٹ افراد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں جس کا انہوں نے خود اپنی تقریر میں اعتراف کرلیا ہے۔ یہی افراد ملکی اداروں کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ وہ بیان ہوش میں جاری کرتے ہیں یا نیند کی حالت میں دیتے ہیں۔ ایک بیان دینے کے بعد اسی کی نفی کرتے ہیں۔ آج انہوں نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ ملکی معیشت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کے مطابق چلائی جارہی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان کہا کرتے تھے کہ خودکشی کرلونگا لیکن آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لونگا۔ لیکن آج ملکی معیشت اور اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ذہنی طور پر آرام کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے