رانا ثناء اللہ

ساری رات عمران صاحب کنٹیر سے توہینِ عدالت کے اعلان کرتے رہے ، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فسادی جتھہ ساری رات جلاؤ کرتا رہا، ساری رات عمران نیازی کنٹینر سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اُڑاتا رہا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ساری رات عمران صاحب کنٹیر سے توہینِ عدالت کے اعلان کرتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے اسلام آباد میں طے شدہ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت لے کر عمران نیازی شہر میں  داخل ہوئے اور ڈی چوک جانے کا اعلان کر کے وعدہ خلافی کی۔ ہم نے کورٹ کے حکم پر کہا آئیں اور جلسہ کریں اب عمران نیازی عدالتی فیصلے کو ڈھال بنا کر فتنے اور فساد کا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بڑی بہادری اور پیش آو رانہ ذمہ داری نباہتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کی اور فسادی جتھوں کو ٹئیر گیس سے کنٹرول کیا جس کے لئے میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے ہر جوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ساری رات میں نے خود سیکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی، عوام نے فسادی ، فتنہ جتھے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے