شہباز شریف

وزیرِ اعظم نے ایکسپو سینٹر کراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو ’ٹیکسپو‘ کا افتتاح کر دیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایکسپو سینٹر کراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو ’ٹیکسپو‘ کا افتتاح کر دیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’ٹیکسپو‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر ہماری انڈسٹری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، یہ ہماری ایکسپورٹ کا بھی مرکز ہے۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  مسائل کے باوجود پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کر رہی ہے، سرمایہ کار پاکستان میں آ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کی انتھک محنت کے باعث ٹیکسٹائل کا شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئندہ ہفتے پری بجٹ میٹنگز شروع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی برآمدات کا 60 فیصد ہے، تاجروں کو برآمدات بڑھانے کے لیے جو معاونت درکار ہو گی فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ منفرد آئیڈیاز دینے والوں کا خیر مقدم کیا جائے گا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین اور معاون ماحول فراہم کریں گے۔خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے