حمزہ شہباز

اللہ تعالی بہت جلد عمران نیازی سے عوام کی جان چھڑائے گا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی بہت جلد عمران نیازی سے عوام کی جان چھڑائے گا، نااہل و نالائق حکومت کے خاتمے کے دن قریب آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے رابطے سب کے ساتھ ہیں، ہمارا ہدف عمران نیازی کو گھر بھیجنا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مل کر اپنا کام کررہے ہیں۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ نااہل عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، حکمرانوں نے ریکارڈ قرضہ لیا اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، شوگر، ایل این جی سمیت دیگر سکینڈلز میں کرپشن کی گئی، ملک کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے