شہبازشریف

وزیراعظم نے پنجاب کیلئے 26 ہزار ٹن گندم یومیہ کوٹہ بحال کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کیلئے 26 ہزار ٹن گندم یومیہ کوٹہ بحال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کو غذائی بحران سے بچانے کیلیے محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے چند روز قبل 26 ہزار ٹن سے کم کر کے 24 ہزار ٹن کیا جانے والا فلورملز کا یومیہ گندم کوٹہ دوبارہ بحال کروا دیا ہے۔ جو پنجاب عوام کیلئے بڑا ریلیف ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں صوبائی محکمہ خوراک سمیت وفاقی محکمہ پاسکو کو درپیش باردانہ بحران کے خاتمے کیلئے بھی وفاقی وزارتوں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے باردانہ کے خام مال کی امپورٹ کیلئے ایل سیز کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔ مزید برآں وزیراعظم کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے پنجاب بھر میں سرکاری آٹا کی فروخت کے ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد بڑھا دی ہے، لاہور میں ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد 95 سے بڑھا کر 145 جبکہ راولپنڈی میں 240 کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے