اداکار

آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا، فیصل قریشی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے مسجد  نبوی  کی حدود میں پیش آئے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں رسول محمد ﷺ کے روضہ اطہر کے قریب مسجد نبویﷺ میں  آوازیں کسنے اور گالم گلوچ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیات لکھتے ہوئے مزید کہا کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے