حوالدار لالک جان

حوالدار لالک جان شہید کا 24 واں یوم شہادت آج منایا جارہا

راولپنڈی (پاک صحافت) حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 24 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ حوالدار لالک جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر پختہ ارادہ اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ہمت ہماری مسلح افواج کی بہترین مثال ہے۔ پاکستان کے بہادر ہیروز نے مادر وطن کے دفاع کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں، پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئیے ہم ان ہیروز کو یاد رکھیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کیں، شہدا کی قربانیاں ہم سب اور آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے