احسن اقبال

نیا پاکستان پوری قوم کے بجائے صرف پانچ فیصد اشرافیہ کیلئے ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نیا پاکستان پوری قوم کے لئے نہیں بلکہ پانچ فیصد اشرافیہ کے لئے ہے باقی پچانوے فیصد لوگ خوار ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس مالی بدعنوانی کا نہیں بلکہ نیب کی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نیب چیئرمین سیاسی انتقام کے لئے استعمال ہورہے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میرا جرم یہ ہے کہ میں نے صوبائی حکومت کے فنڈ جاری کیے، لیکن آج موجودہ وزیر نے مجھ سے زیادہ فنڈ جاری کیے جو بدین کے لیے جاری کیے گئے ہیں، کیا نیب میں اتنی جرات ہے کہ موجودہ وزیر سپورٹس کے خلاف کارروائی کرے؟ میں نے نارووال منصوبہ اپنی حکومت میں منظور نہیں کروائے تھے وہ ہم سے پہلے والی حکومت میں منظور ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے