واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک اور زبردست فیچر کا اضافہ

کیلفورنیا (پاک صحافت) چیٹنگ کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک اور زبردست فیچر کے اضافے کا اعلان کردیا،  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کروائے گا جس کے تحت صارفین واٹس ایپ پر موصول ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کو اب صرف ایک ہی بار دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ جلد ایک فیچر متعارف کروانے والا ہے جو صارفین کو ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی اجازت دے گا جو صرف ایک ہی بار دیکھی جاسکیں گی۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت مہیا کی جائے گی کہ جس شخص کو پیغام بھیجا جائے گا اس کے دیکھنے کے بعد وہ خود بخود فوری طور پر ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ زیر نظر فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد آپ کا بھیجا گیا پیغام صرف ایک بار ہی کھل سکے گا البتہ صارف پیغام ڈیلیٹ ہونے سے قبل اسکرین شاٹ لے سکتا ہے۔ اس فیچر کے تحت پیغام وصول کرنے  والے کھولنے کے بعد واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے والا صارف تصدیق بھی کرسکے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین موبائل اسپیس کی بچت بھی کرسکیں گے جب کہ فیچر جلد ہی متعارف کروائے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے