اسحاق ڈار

ن لیگ کو سادہ اکثریت سے زیادہ کامیابی ملنے کی توقع ہے۔ اسحاق ڈار

لاہور (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو سادہ اکثریت سے زیادہ کامیابی ملنے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کی حکومت بنی اور کابینہ نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا تو فوری جائیں گے۔ اگلی حکومت کے پاس بنیادی اصلاحات کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، مسائل بہت ہی گھمبیر ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ سادہ اکثریت ملنے کا یہ مطلب نہیں کہ دیگر جماعتیں جو ساتھ ہوں گی ان کو شیئر نہیں ملے گا۔ 16 ماہ میں ایک ایجنڈا تھا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا ہے، ن لیگ کو واضح ہے کہ اقتدار میں آکر معیشت کے لیے کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے تو ہمیں خود کو بہت زیادہ کنٹرول میں رکھنا پڑے گا، ہمیں خرچ پر سخت مانیٹرنگ کرنا پڑے گی۔ آئی ایم ایف نہ ہو تو پھر دیگر ادارے بھی ملک کے ساتھ بزنس نہیں کریں گے، آئی ایم ایف جانے سے متعلق فیصلہ ہوا تو دیر نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے