مریم نواز

کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ مریم نواز

راولاکوٹ (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ کشمیری مسلم لیگ ن کو کامیاب کراکر اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے راولاکوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آزاد کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتا ہے لیکن ہم عوامی طاقت سے یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر کے بعد اب آزاد کشمیر کی پہچان بھی چھیننا چاہتا ہے۔

مریم نواز کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان آپ کچھ بھی کرلیں کشمیر کے عوام نے نواز شریف کا ساتھ دینے کا سوچ لیا ہے۔ تین سال سے تم کٹھ پتلی وزیراعظم بن کر بیٹھے ہو مگر کشمیر کے چپے چپے پر وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے لگ رہے ہیں۔ تم جس کے خلاف مسلسل سازشیں کرنے میں مصروف ہو وہی نواز شریف آج مجبوری میں لندن میں بیٹھے ہیں لیکن الیکشن میں اس کے چاہنے والوں نے تمہیں دن میں تارے دکھا دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے