شاہد خاقان عباسی

نام نہاد جمہوری حکومت صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نام نہاد جمہوری حکومت صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے جس کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں شرکت کی اور اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی سیاسی بات نہیں آئینی حق سے صحافیوں کو روکا جارہا ہے، اپوزیشن صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ صحافیوں کی آواز کو دبانے کے لیے قانون لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صحافتی اداروں کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بہت سے صحافیوں کو رات کے اندھیرے میں اٹھایا گیا۔ پی ایم ڈی اے وہ قانون ہے جو آج تک کسی نے نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے