دفعہ 144

پشاور میں حکومت نے دفعہ 144 نافذ کردی

پشاور (پاک صحافت) پشاور میں مظاہروں اور احتجاج سمیت سرگرمیوں کو روکنے کیلئے صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد شہر میں 5 یا زائد افراد کے ایک جگہ اجتماع پر پابندی عائد ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ دفعہ 144 سے متعلق پابندیاں 22 مارچ تک نافذ العمل رہیں گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے قانونی کارروائی کے ذریعے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے