خواجہ سعد رفیق

عمران خان کو اب جانا پڑے گا،پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم عمران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اب جانا پڑے گا، عمران خان نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔  خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان رہا تو وہ پاکستان کو لے ڈوبے گا، پاکستان کے مفاد میں اب عمران خان کا جانا ہی ہے۔ خیال رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اپنے گزشتہ بیان میں بھی کہا تھا کہ اب عمران خان کے آسمان سے زمین پر آنے کا وقت آ چکا ہے۔

واضح رہ کہ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہر کام میں نحوست ہوتی ہے، عمران خان نےتمام اداروں کوتباہ کردیا، اب ایسی صورت حال بن چکی ہے کہ اداروں کا کوئی وارث نہیں ہے، دو نمبر تبدیلی لانے والوں کو پتا چل گیا کہ تباہی و بربادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے