رانا ثناءاللہ

عمران خان کسی بھی وقت حکومت توڑ کر ایوان سے بھاگ سکتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی بھی وقت حکومت توڑ کر ایوان سے بھاگ سکتے ہیں لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ اقتدار کا خواب دیکھنے والوں کے لیے کوئی مشین کارآمد نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن سمیت کوئی ادارہ عام انتخابات میں ووٹ چوری نہیں کرے گا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ صاف شفاف ہوں گے۔ حکمرانوں نے تین سال میں عوام کو کیا دیا جو اسے عام اتنخابات میں ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی میدان کو بھی کرکٹ کا میدان سمجھا مگر وہ بری طرح ناکام ہوئے۔ جھوٹ بولنے، عوام کے ساتھ کیے گئے ہر وعدے اور دعوے سے منحرف ہونے والے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے