سراج الحق

مہنگائی کے سونامی کی وجہ سے عوام کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ سراج الحق

دیر (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کے نتیجے میں مہنگائی کے سونامی کی وجہ سے عوام کا سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے دیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالمانہ بجٹ کے بعد ہر روز منی بجٹ کی شکل میں قیمتوں میں بے پناہ اضافہ حکومت کی نا اہلی اور نالائقی ہے۔ اشیائے ضروریہ سمیت گیس، پیٹرول، بجلی، چینی، آٹا اور ادویات غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔

سراج الحق کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ لنگر خانوں کی جگہ کارخانے بنائے جاتے تو آج نوجوان اتنی بڑی تعداد میں مایوسی کا شکار نہ ہوتے۔ موجودہ حکومت نے ملک کی خدمت کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے ان کی وطن واپسی کے لیے مناسب سہولیات موجود نہیں ہیں اور نہ ہی پاکستان میں روزگار کے حوالے سے ان کے لیے کوئی انتظام موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے