سراج الحق

ملکی سیاست پر قابض لوگ فوجی گملوں میں پلے بڑھے ہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست پر قابض تمام لوگ فوجی گملوں میں پلے بڑھے ہیں، سیاسی پارٹیوں اور سیاستدانوں میں کوئی فرق نہیں سب ایک جیسے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست پر چند خاندانوں کا کنٹرول ہے جس کی وجہ سے ملک کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے باصلاحیت انسان کا اقتدار تک پہنچنا بہت مشکل ہے۔ انہی لوگوں کی وجہ سے پارلیمنٹ بے توقیر ہوئی۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ یہ بکاو مال ہے اور ہر اسمبلی میں موجود ہوتے ہیں ان کی وجہ سے لوٹوں، نوٹوں کی سیاست چلتی ہے اور بوٹوں کی سیاست بھی انہیں کے دم سے ہے۔ ہم نے ہمیشہ اس سیاست سے نفرت کا اظہار کیا کیوںکہ یہ عوامی سیاست نہیں ہے، یہ مفادات کی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے کرپشن میں پی ایچ ڈیز کر رکھی ہیں ان کی کرپشن کو پکڑنا مشکل کام ہے اگر پکڑ بھی لی جائے تو عدالتیں ان کو سزا نہیں سنا سکتیں۔ اب پھر پرانے نظام کیلئے نئے چوکیدار آگئے ہیں، نظام وہی ہے لیکن لوگ نئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے