حنیف عباسی

9 مئی جیسا جرم تو دشمن بھی نہیں کرسکا۔ حنیف عباسی

راولپنڈی (پاک صحافت) حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 9 مئی جیسا جرم تو دشمن بھی نہیں کرسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے راولپنڈی میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 میں راولپنڈی کو وہ منصوبے دیے جو لاہور میں بھی نہیں دیے۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں ملک کی باگ ڈور نہ سنبھالتی تو پاکستان ڈیفالٹ کرچکا ہوتا، شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا جرم بہت بڑا ہے، جو دشمن بھی نہیں کرسکا تھا، انہیں 9 مئی کے واقعات کا حساب تو دینا ہی ہوگا۔ شیخ رشید نے منشیات اور 302 کے مقدمات بنوائے ہم نے مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے