رانا ثناءاللہ

اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اب ملکی آئین کو توڑنے اور قومی خزانے میں موجود تحفوں کو چوری کرنے والے جیلوں میں ہوں گے اور بے گناہ افراد کو آزادی ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی دبنگ اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سُرخرو کیا ہے۔

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا ہے، دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔ اب سب چوروں اور قانون شکنوں کا احتساب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے