پیپلزپارٹی

مسلم لیگ ن کو انصاف ملنے پر خوشی ہے۔ پیپلزپارٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن کو عدالتوں سے انصاف ملنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ پی پی کو امید ہے کہ ان کے سیاسی قیدی بھی جلد رہا ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات پر نہایت خوشی ہوئی ہے کہ عدالتوں سے مسلم لیگ ن کو انصاف مل رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں مریم نواز کے بعد اب شہباز شریف کی بھی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

پی پی رہنما شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ خورشید شاہ دو سال سے ضمانت کا انتظار کررہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی پر ڈیل کا الزام لگتا ہے لیکن انصاف کبھی نہیں ملا ہے۔ یاد رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے