جمشید دستی

جمشید دستی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد قرار

مظفرگڑھ (پاک صحافت) پولیس حکام نے جمشید دستی کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی نے جمشید دستی کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ایم این اے کے گھر کسی قسم کو کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کی رہائش گاہ پر کسی قسم کا ریڈ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کی فیملی کو ہراساں کیا گیا۔

خرم ریاض کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کی اہلیہ نے ہفتے کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، اس دوران بھی نہ اُن کو ہراساں کیا گیا، اور نہ اُن کی طرف سے کوئی ہراسمنٹ کی درخواست آئی۔

یاد رہے کہ جمشید دستی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر پر خفیہ ایجنسیاں اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا، اور میری بیوی کو برہنہ کیا گیا، جب کہ وہ ’موبائل فون اور کیمرے بھی توڑ کر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے