عظمی بخاری

حکومتی ترجمانوں ثبوت کڈو ثبوت، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے نیب کی جانب سے التوا کی درخواست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھر ایک التواء کی درخواست، جب سے جج صاحبان نے نیب کے ثبوتوں کے بکسے مانگے ہیں، نیب کی بیماری ہی ختم نہیں ہورہی۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمانوں ثبوت کڈو ثبوت، کہاں گئے وہ ثبوتوں کے بکسے؟ وہ ناقابل تردید شواہد، اب بھاگ کیوں رہے ہو؟

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف کیسز میں ایک بار پر التواء کی درخواست دائر کردی ہے۔ جب سے جج صاحبان نے نیب کے ثبوتوں کے بکسے مانگے ہیں، نیب کی بیماری ہی ختم نہیں ہورہی۔ خیال رہے کہ عظمی بخاری نے حکومتی وزراء کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کہاں ہیں وہ ثبوت؟ اب جلدی ثبوت پیش کرو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیب اور پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف رسوائی کا نشان ہے۔ اب تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ عمران خان مان لیں کہ اب ملک ان سے نہیں چل رہا۔ عمران خان کی کارکردگی ایسی ہے کہ اب کوئی ان کی حمایت نہیں کرے گا۔ موجودہ حکومت نے نااہلی کے انبار لگائے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے