ناصر حسین شاہ

عمران خان کے رچائے کھیل میں خود پی ٹی آئی بری طرح پھنس چکی، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے رچائے کھیل میں خود پی ٹی آئی بری طرح پھنس چکی ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پانی کے بلبلے کی طرح خود کو ہی تحلیل کی طرف لے جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے جاری بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفوں اور دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے فیصلے نے پی ٹی آئی کو زوال پذیر کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی طور پر دوراہے پر آگئی ہے تو کہتے ہیں ان کے استعفے قبول نہیں ہونے چاہیے تھے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بیشتر رہنما گھات لگائے بیٹھے ہیں کہ عمران نااہل ہوں تو وہ پارٹی پر قبضہ کرلیں۔ شاہ محمود قریشی کراچی میں پی ٹی آئی کی شکست تسلیم کرنے کے بعد جماعت اسلامی کی رہنمائی کرنے کی کوشش نہ کریں، جماعت اسلامی پی ٹی آئی سے زیادہ سیاسی سمجھ اور شعور رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے