شاہد خاقان عباسی

حکومت اپنے اخراجات کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے شاہ خرچیوں کا بوجھ مظلوم و غریب عوام پر ڈال رہی ہے، جو بل پاس ہوا ہے اس سے ملک میں مزید مہنگائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں اتنا بڑا سپلیمنٹری بجٹ کبھی پاس نہیں کروایا گیا، اس بل کے بعد مزید مہنگائی آئے گی، پیٹرول بھی چار روپے ماہانہ بڑھ رہا ہے۔ عوام کا کیا قصور ہے کہ ان پر ساڑھے تین سو ارب کا اضافی بوجھ ڈال رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہ بتائیں کہ کون سی اشیا مہنگی ہوں گی، صرف یہ بتادیں کہ کونسی اشیا مہنگی نہیں ہوں گی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ فنانس بل پاس کرائے ہوئے چھ مہینے ہوئے ہیں، کیا آپ کے سرمایے میں کمی آئی ہے یا اخراجات میں اضافہ ہوا ہے کہ عوام پر اضافی بوجھ لاد رہے ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے