فرح گوگی

فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (پاک صحافت) سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہونے کی بنیاد پر ایف آئی اے کی درخواست پر جاری کیے۔ ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی، غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے اربوں روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔ فرح گوگی نے سرکاری افسران پر دباو کے ذریعے ٹھیکہ جات کے ٹینڈرز غیر قانونی طور پر ایوارڈ کروانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لیے، تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے