سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی کا مزدوروں کے لئے بڑا اعلان

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مزدوروں سے متعلق بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کیلئے اسمارٹ کارڈ لا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ کارڈ 6 لاکھ 30ہزار افراد کو  گے۔ سعید غنی کے مطابق مزدور کو جو بھی سہولت ہوگی وہ اس کارڈ کے ذریعے ملے گی۔سعید غنی کہتے ہیں کہ مزدور کو دیئے جانے والا کارڈ ان کا اےٹی ایم اور ہیلتھ کارڈ بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ  آئندہ ہفتے سے بے نظیر مزدور کارڈ جاری کرنے کا پائلٹ منصوبہ شروع کررہےہیں۔ ابتدا میں کارڈ سیسی میں رجسٹرڈ ساڑھے چھ لاکھ مزدوروں کو جاری ہوں گے اور پھر مرحلہ وار اس میں سندھ کے تمام مزدور شامل ہوں گے، مزدور اپنی رجسٹریشن خود کرائے گا۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیرتعلیم و محنت نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد محنت کا انتظام صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ خیال رہے کہ صوبائی وزیر سعید غنی کے دورے پر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (نکاٹی) میں تقریب ہوئی ۔ نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے خطبہ استقبالیہ میں گیس پریشانی کے بعد محکمہ لیبر، ای او بی آئی اور سیسی کو دوسری بڑی پریشانی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے