بجلی

بجلی چوری میں ملوث سینکڑوں افسران کے خلاف مقدمات درج

اسلام آباد (پاک صحافت) بجلی چوری میں ملوث سینکڑوں افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک تقسیم کار کمپنیوں کے 1955 افسران کے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، 21 گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جاچکی ہیں، ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں پر 40 لاکھ یونٹس بجلی چوری ثابت ہونے پر 164 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس میں سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوگئے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق لیسکو 351، گیپکو 138، فیسکو کے 195 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کی گئی ہے جبکہ آئیسکو کے 219، میپکو کے 314، پیسکو کے 299، حیسکو 112، سیپکو 86، کیسکو 165، ٹیسکو کے 35 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ 248 منفی ساکھ والے افسران کو بغیر سفارش کے مختلف علاقوں میں تبدیل کردیا گیا۔ بجلی چوری کے ذمہ داروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے 2199 سے زائد بجلی چوری کے مقدمات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے