افغان باشندے

غیرقانونی مقیم افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری، ڈھائی لاکھ سے زائد افغان شہری واپس روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک تقریباً ڈھائی لاکھ افغان شہری پاکستان سے اپنے وطن واپس روانہ ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق صرف گزشتہ روز 593 خاندانوں کے 3 ہزار 250 افراد کو اپنے وطن واپس روانہ کیا گیا، افغانستان روانہ ہونے والے 3 ہزار 250 غیرقانونی افغان باشندوں میں 957 مرد، 795 خواتین اور 1498 بچے شامل تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 593 خاندانوں کی اپنے وطن واپس روانگی کیلئے 212 گاڑیاں زیر استعمال لائی گئیں، اب تک 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد افغانیوں کی وطن واپسی مکمل ہوچکی ہے۔

حکام کے مطابق غیرقانونی تارکین وطن کی اپنے ملک واپسی سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے