وقار مہدی

پی ٹی آئی نے 1200 دنوں میں قوم پر 1200 عذاب مسلط کیے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ معاونِ خصوصی برائے انسپیکشن و انکوائری ٹیم سید وقار مہدی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) حکومت نے 1200 دنوں میں قوم پر 1200 عذاب مسلط کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی کے صوبائی سیکریٹری جنرل سید وقار مہدی نے کراچی پریس کلب پر  مہنگائی کے خلاف جاری احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بڑھتی مہنگائی نے عوام کو کچل کر رکھ دیا گیا ہے، کہاں گئی ایک کروڑ نوکریاں؟ کہاں گئے 50 لاکھ گھر؟

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ معاونِ خصوصی برائے انسپیکشن و انکوائری ٹیم سید وقار مہدی نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اس حکومت کو لاکر قوم پر بڑا ظلم کیا ہے، 27 فروری کو مارچ میں عوام بڑی تعداد میں شریک ہوں، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے