راجہ پرویز اشرف

پاکستان کی ترقی و خوشحالی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے، بلوچستان کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و اقتصادی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو سپیکر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر جان محمد جمالی نے قومی اسمبلی اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے اراکین کے مابین ہم آہنگی میں اضافہ کے لئے رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لئے قومی یکجہتی اور اتحاد ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے