یوسف رضا گیلانی

میرا مقصد ہے پل بناؤں اور ڈائیلاگ کراؤں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میرا مقصد ہے پل بناؤں اور ڈائیلاگ کراؤں۔ بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد سینیٹ سے اپنے پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے آب دیدہ ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قائدِ عوام کے جوڈیشل مرڈر کا اعتراف کیا، سینیٹ اور ارکان کے وقار پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ وفاق کے اتحاد کا مظاہرہ کرتی ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی بار الیکشن کرائے جو واحد صاف و شفاف الیکشن قرار پائے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھٹو نے اتفاقِ رائے قائم کیا اور آئین مرتب کیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک میں بہت بحران ہے، سب سے زیادہ بڑا بحران نفرت اور تقسیم پیدا کرنا ہے۔ نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کو مسترد کیا اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے