واٹس ایپ

واٹس ایپ پر آڈیو میسج بھیجنے سے پہلے ’’آڈیو پری ویو‘‘ کا آپشن متعارف

کیلفورنیا  (ویب ڈیسک) واٹس ایپ  کی جانب سے  صارفین کی درخواست پر وائس میسج بھیجنے سے پہلے ’’آڈیو پری ویو‘‘ کا آپشن پیش کردیا  گیا ہے۔ اس نئے فیچر کی بدولت صارفین اب آڈیو پیغام کو دوسروں تک بھیجنے سے پہلے سنا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس طرح آپ خود اپنی آواز سن کر پیغام کی صحت اور معلومات کی درستگی کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ اس آپشن سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو عوامی شخصیات ہیں اور جن کی رائے ذرائع ابلاغ میں نمایاں ہوتی ہے۔ اس طرح محتاط انداز میں آپ اپنی آواز کا معیار بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ  ہربولی کو لکھنا محال ہے اور یوں لوگ رابطے کے لیے واٹس ایپ پیغامات استعمال کرتے ہیں۔ اس ضمن میں آڈیو پری ویو بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح وہ اپنے مافی الضمیر اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر ان صارفین کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوگا جو لکھنا اور پڑھنا نہیں جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے