حافظ حمداللہ

عمران خان کی خواہش کے مطابق الیکشن نہیں ہوں گے۔ حافظ حمداللہ

ساہیوال (پاک صحافت) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی خواہش کے مطابق الیکشن نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بیساکھیوں پر سیاست شروع کی اور اقتدار پر بیٹھا۔ اسمبلیوں کو تحلیل کرنا غیر جمہوری عمل ہے، اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو خیبر پختونخوا اور پنجاب میں الیکشن کروائیں گے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ارادہ حکومت گرانے کا نہیں بلکہ ملک بچانے کا تھا، عمران خان حکومت میں ملک دیوالیہ ہورہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر ہیں، ان حالات میں الیکشن نہیں ہوسکتے، عمران خان سیاسی یا جمہوری آدمی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے