الیکشن

آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا

مظفرآباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اپنی آبائی یونین کونسل میں بھی پی ٹی آئی کو شکست ہوگئی۔ ان کی یوسی میں پیپلز پارٹی جموں و کشمیر کے امیدوار اویس لیاقت 134 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ پی ٹی آئی امیدوار نے 111 ووٹ حاصل کیے۔ راولا کوٹ میں بھی پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوئی ہے۔ راولا کوٹ میونسپل کارپوریشن کی 22 نشستوں میں سے پی ٹی آئی صرف 3 نشستیں جیت سکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مظفرآباد کے بعد آزاد کشمیر کے ایک اور بڑے شہر راولا کوٹ میں بھی میئر اپوزیشن سے ہوگا۔ حویلی کہوٹہ کی بارہ یونین کونسلوں میں سے دس کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق صرف ایک نشست پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی، ن لیگ پانچ اور پیپلز پارٹی چار نشستیں لے گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے