الیکشن کمیشن

حلقہ بندیوں سے متعلق فافن کا تجزیہ غلط فہمی پر مبنی ہے۔ الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق فافن کا تجزیہ غلط فہمی پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی 266 نشستیں صوبوں کے درمیان آبادی کی بنیاد پر تقسیم کی گئی ہیں۔ صوبے کی مختص شدہ نشستوں کا کوٹہ آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے نکالا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ہر ضلع کی آبادی اور نشستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حلقہ بندی کی گئی، فافن نے صوبے کے کوٹہ کو بطور یونٹ لیا اور بنیادی انتظامی یونٹ کو نظر انداز کیا۔ ایکٹ کی سیکشن 20 (3) میں حالیہ ترمیم بھی تائید کرتی ہے کہ ضلع بنیادی یونٹ ہوگا، آبادی کا ڈیٹا ابتدائی حلقہ بندی میں پہلے ہی دستیاب ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آبادی کے اعداد و شمار میں فرق سے متعلق جس ڈیٹا کا ذکر کیا گیا ہے وہ درست نہیں۔ 64 حلقہ جات ایسے ہیں، جس میں 10 فیصد سے زیادہ آبادی کی کمی اور بیشی ہے۔ عذر داری کی سہولت اسی لیے دی کہ ابتدائی حلقہ بندی میں غلطیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے