اعظم نذیر

عدل کے ایوانوں کو پیغام ہے ترازو کے پلڑے برابر کرو۔ وزیر قانون

راولپنڈی (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عدل کے ایوانوں کو پیغام ہے ترازو کے پلڑے برابر کرو۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ رکنی بینچ میں 3 ججز نے کہا کہ پنجاب کیلئے گورنر تاریخ کا اعلان کریں، 2 ججز نے کہا کہ ہم اپنے 2 معزز ججز کی رائے سے متفق ہیں، فیصلے کے 30 منٹ میں وزیراعظم اور اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس ڈسمس ہوگیا، کیس 3 کے مقابلے 4 اکثریتی ججز کی رائے سے ڈسمس ہوگیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 203 کے تحت الیکشن کیلئے 8 اکتوبر کا اعلان کیا، اس وقت بھی کہا گیا معاملہ فل کورٹ کے سامنے رکھا جائے، بجائے فل کورٹ کے چیف جسٹس نے 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو ان بحرانوں سے نکالنا ہے ترازو کے پلڑے برابر کروانے ہیں تو وہ وکلاء کروائیں گے، وکلاء کی بہبود ہمیشہ مسلم لیگ ن کی ترجیح رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے