رانا ثناءاللہ

عمران خان نے فتنہ، فساد اور انتقام کی سیاست کی ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فتنہ، فساد اور انتقام کی سیاست کی ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی عوام نے اسے مسترد کردیا، قوم اب فتنہ و فساد سے تنگ آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوئے، یہ جمہوریت اور قوم کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف قوم کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں، ان کی مہم کو قوم نے مسترد کردیا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف احتجاج کی اپیل کی تھی، قوم نے عمران خان کی احتجاج کی کال کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج پر پوری نظر تھی، احتجاج میں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ڈی آئی خان میں 400 سے 500 لوگ تھے۔ پی ٹی آئی کی صورت میں نااہل، نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے