مریم نواز

اپنے ووٹ سے عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے عوام دشمن اور چور حکومت کو آخری دھکا دیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آپ کا ایک ووٹ عوام کو مزید مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی سے بچا سکتا ہے، پورے پاکستان کو بتادو کہ ڈسکہ ووٹ چوروں کو کیسے سزا دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب سے متعلق کہا ہے کہ ڈسکہ کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بزرگ، بھائی، بیٹے سب گھروں سے نکلیں، اور اپنے ووٹ سے ظالم چور عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں۔

واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ کا وقت کچھ دیر قبل تمام ہو چکا ہے، جس کے بعد نتائج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار جیت رہی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار  اسجد ملہی دوسرے نمبر پر ہیں۔ یا د رہے کہ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے