دھماکہ

جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید

پشاور (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ ضلع سرویکائی کے علاقے میں ہوا جہاں دیسی ساختہ بم نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں 2 فوجی جوان بنارس خان اور عبدالکریم شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

دوسرے واقعے میں ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ 2 زخمی دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور آتشیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے