زاہد خان

صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ رہنما اے این پی

اسلام آباد (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان نے صحافی تنظیموں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،  خیال رہے کہ اپوزیشن کی تمام جمعاعتیں صحافی تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کی جانب سے ہر فورم پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان نے  صحافیوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا مجوزہ بل کسی ایک تنظیم اور طبقے کا نہیں سب کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر جماعت اسلامی کی رہنما عائشہ سید نے صحافیوں کے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ پیمرا کی موجودگی میں یہ اتھارٹی لانے کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فواد چودھری مزید ادارے بنانے کی بجائے موجود اداروں کو مضبوط کریں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے