اسعد محمود

پاکستان کی تاریخ میں اس سے زیادہ آمرانہ حکومت نہیں دیکھی، اسعد محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما اسعد محمود نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کی تاریخ میں اس سے زیادہ آمرانہ حکومت نہیں دیکھی۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات  صحافیوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنما اسعد محمود نے صحافیوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اسعد محمود کا کہناتھا کہ جب تک بےلگام گھوڑے کو لگام نہیں دے دیتے، جدوجہد نہیں چھوڑیں گے۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی کے) رہنما زاہد خان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اسعد محمود نے صحافیوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ  سیاسی جماعتیں پارلیمان کے اندر صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہیں گی، ہم آپ کے ساتھ عوام کے پاس جانے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے