طورخم بارڈر

طورخم سرحد 2 طرفہ تجارت کیلئے آج دوسرے روز بھی بند

(پاک صحافت) پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزر گاہ 2 طرفہ تجارت کے لیے آج دوسرے روز بھی بند ہے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزر گاہ کے دونوں جانب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے سفری دستاویزات کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کسٹم ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرائیورز کے لیے سفری دستاویزات کا فیصلہ گزشتہ سال وفاقی حکومت نے کیا تھا جس پر عمل درآمد گزشتہ روز سے شروع کر دیا گیا ہے۔ کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزر گاہ سے پیدل آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے