داسو ڈیم

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سی پیک منصوبے پر کام بند، ملازمین فارغ

اسلام آباد (پاک صحافت) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چینی کمپنی نے سی پیک منصوبے میں شامل داسو ڈیم پر کام بند کرکے پاکستانی ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کوہستان میں چینی انجینئرز اور مزدوروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد چینی کمپنی چائنا گزوبا گروپ کمپنی نے داسو ڈیم پر کام بند کردیا ہے۔ چینی کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے تمام پاکستانی ملازمین کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 14 جولائی کے واقعے کے باعث کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ جبکہ تمام ملازمین کو گریجویٹی اور تنخواہ ادا کی جائے گی۔ داسو ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انوارالحق نے کمپنی کے کام بند کردینے اور خط کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ جوں ہی سیکیورٹی کے معاملات درست ہوں گے کام شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے