احمد علی اکبر

اداکار احمد علی اکبر کی سرحد پار بھی دھوم

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار احمد علی اکبر کے سرحد پار بھی دھوم مچ گئی، سرحد پار بھی ان کے چرچے ہونے لگے۔  یاد رہے کہ اداکار احمد علی اکبر جو کہ اپنے مقبول ترین ڈرامے ’پری زاد‘ کی وجہ سے عوام کے دلوں پر چھائے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے ‘پری زاد’ ڈرامے کی پاکستان بھر میں دھوم تھی اور عوام کو اس ڈرامے کے آخری قسط کا بےصبری سے انتظار بھی تھا۔ اس ڈرامے کی آخری قسط گزشتہ ہفتے سینیما گھروں میں نشر کی گئی تھی جبکہ ٹیلیویژن پر اس کی آخری قسط 2 روز قبل دکھائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس ڈرامے کو پاکستان بھر میں بہت پسند کیا گیا ہے لیکن سرحد پار بھی اس کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ ڈرامے کا مرکزی کردار پاکستانی اداکار احمد  اکبر نے ادا کیا ہے  جن کی صلاحیتوں کو  پاکستان سمیت بھارتی  اداکاروں کی جانب سے بھی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے