سندھ حکومت

سندھ حکومت کا بڑا اقدام، صرف ایف آئی آر کٹنے پر ملزم کو گرفتار نہیں کیا جائے گا

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے پولیس قوانین میں ترمیم کی ہے۔ جس کے تحت اب صرف ایف آئی آر کٹنے پر کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ بے گناہ افراد کو گرفتاری سے بچانے کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر پر گرفتاریوں سے جیلوں اور عدلیہ پر بوجھ بڑھتا ہے، سندھ حکومت نے اس چیز کو محسوس کرتے ہوئے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ اس پر پولیس حکام اور ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے، اس ترمیم کا مقصد ایف آئی آر میں نام داخل ہونے سے ضروری نہیں کہ نامزد شخص کو گرفتار کیا جائے، ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیشی پولیس افسر کے لیے لازم ہے کہ شواہد کی بنیاد پر گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کہ  بعض کیسز میں تفتیشی افسر اپنے اعلیٰ افسر سے منظوری کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائے گا، مقدمے کی تفتیش کے بعد ملزم کی گرفتاری کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے