عطا تارڑ

معیشت کو بہتر بنانے کیلئے پوری محنت کررہے ہیں۔ عطا تارڑ

وزیر آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے حکومت پوری کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ نے وزیر آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی، معیشت اور مشکل حالات پر بات کرنے نہیں آیا۔ میاں شہباز شریف دن رات حالات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور معیشت کو بہتر بنانے کیلئے اسحاق ڈار بھی پوری محنت کررہے ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر آباد ہمیشہ سے گوجرانوالہ کا حصہ ہے، نئی تحصیل کو ضلع بنانے کے لئے میرٹ کو دیکھا جاتا ہے، وزیر آباد کو ضلع بنا کر کسی نے احسان نہیں کیا۔ گجرات کو ڈویژن بنانا مقصود تھا، دو چار ضلعوں کو لازمی شامل کرنا چوہدری برادران کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر آباد ٹیکس دینے والی تحصیل ہے اس کو بہت پہلے ضلع بننا چاہیے تھا، ہمیں وزیر آباد کو گجرات سے ہٹا کر گوجرانوالہ کے ساتھ ملانے کیلئے جس سطح کا بھی احتجاج کرنا پڑا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے