شیری رحمان

نئے پاکستان میں غریب کو مہنگائی اور اشرافیہ کو ریلیف سے نوازا جا رہا ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ عمران خان کے نئے پاکستان میں غریب کو مہنگائی جبکہ اشرافیہ کو ریلیف سے نوازا جارہا ہے۔ عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عید سے پہلے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عید کی خوشیان چھین لی ہیں۔ اب غریب یوٹیلٹی اسٹور سے بھی خریداری نہیں کر سکے گا۔ قیمتوں کا بوجھ غریب کی جیب پر پڑ رہا ہے، پہلی بار یوٹیلٹی اسٹورز کی سبسڈی غریب کو نہیں بلکہ مافیا کو جا رہی ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ اب یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 کے بجائے 85 روپے کلو، یوٹیلٹی اسٹورز پر 170 روپے کلو ملنے والا گھی اب 260 روپے کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے