ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کے اندر دہشتگردی کو بھڑکانے میں بھارت ملوث ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کو بھڑکانے میں بھارت کا ملوث ہونا وسیع پیمانے پر ثابت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت میں پاکستان پر مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بار بار جھوٹے الزامات لگا کر دنیا کو گمراہ کرتا رہا ہے۔ بھارت کی کھوکھلی بیان بازی پاکستان کے کامیاب انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کے سامنے ناکام ہوگئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ فیٹف کے اعلیٰ ترین بین الاقوامی ادارے کی جانب سے پاکستان کے انسداد دہشت گردی اور انسداد منی لانڈرنگ اقدامات کو تسلیم کیا گیا ہے۔ ہمارے مضبوط اور قابل اعتماد اقدامات اور فیٹف ایکشن پلانز کے تسلی بخش عمل درآمد نے اکتوبر میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ بھارت غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی دہشت گردی کی مہم مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ بھارتی سیکورٹی فورسز ہر روز بے گناہ کشمیریوں کو دہشت گردی اور تشدد کا نشانہ بناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے